صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کے درمیان اهم ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر ملک کی موجودہ صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
اسلام آباد: ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا ۔
ایوان صدر کے مطابق پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں اور اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔

