آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیر کے روز تک تین روز کیلیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، اس حوالے پٹرولیم ڈویژں نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ۔
اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژں کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے 21 سے 23 نومبر تک کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تین روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لٹر نئی قیمت 357 روپے مقرر کردی گئی ہے ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد پیر 23 نومبر کی رات تک ہوگا ۔

