Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی گئی

اے ٹی سی راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی ہے

انسداد دہشت گردی کی راولپنڈی کی عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے خلاف 9مئی کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے تاہم پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو 2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیخ رشید کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

دوسری جانب راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں بھی منظور کر لیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی۔بعدازاں عدالت نے تمام 12مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا پانے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.