Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 30, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • باجوڑ: افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغانوں کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
    • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک
    • ترکیہ کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان کیساتھ دوبارہ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی
    • ابابیل فورس،اہلِ پشاور پر ابابیل بن کر ٹوٹ پڑی ہے۔۔۔
    • کرم میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
    • سعودی عرب میں دنیا کا پہلا نیوم نامی ’سکائی سٹیڈیم‘ تعمیر کرنے کا اعلان
    • سپریم کورٹ نے شبلی فراز کی خالی سیٹ پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » باجوڑ: افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    اہم خبریں

    باجوڑ: افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Bajaur: Another infiltration attempt from Afghanistan foiled, 4 terrorists including key commander killed
    کمانڈر امجد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا, اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بناتے ہوئے اہم  کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، دہشتگرد کمانڈر امجد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا جبکہ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی، ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغانستان میں رہائش پذیر ہونے کے باوجود پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے 29 اور 30 کی درمیانی شب باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی ایک اور کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران اہم کمانڈر امجد سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا، ہلاک ہونے والا کمانڈر نور ولی کا نائب تصور کیا جاتا تھا اور بھارتی پراکسی دہشتگردوں کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگرد کمانڈر امجد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا جبکہ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی، ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغانستان میں رہائش پذیر ہونے کے باوجود پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی قیادت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دراندازی کی کوششوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے اندر اپنی موجودگی کا تاثر دینا اور باجوڑ و مہمند میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں سے دہشتگردوں کا گرتا ہوا حوصلہ بحال کرنا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم اور ثابت قدم ہیں جبکہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کیا جا سکے۔

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: ۔

    صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے باجوڑ میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

    صدر مملکت نے بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم  دہشتگردوں کے سرغنہ سمیت چار دہشت گردوں کے ہلاک کئے جانے کو قوم کے عزم و استقامت کی کامیابی قرار دیا ۔

    صدر آصف زرداری نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں ایک اور نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے، وطن کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے جانفشانی سے برسرپیکار سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ سمیت 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر امجد کو جہنم رسید کیا اور پاکستان کی سالمیت کے دشمنوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو اس انداز میں شکست دیتے رہیں گے، حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے ۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی باجوڑ میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغانوں کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغانوں کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

    اکتوبر 30, 2025

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 30, 2025

    ترکیہ کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان کیساتھ دوبارہ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی

    اکتوبر 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    باجوڑ: افغانستان سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 30, 2025

    سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغانوں کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

    اکتوبر 30, 2025

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 30, 2025

    ترکیہ کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان کیساتھ دوبارہ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی

    اکتوبر 30, 2025

    ابابیل فورس،اہلِ پشاور پر ابابیل بن کر ٹوٹ پڑی ہے۔۔۔

    اکتوبر 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.