Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » غیور بلوچوں نے بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل گمراہ رشتہ داروں سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا
    اہم خبریں جون 1, 2026

    غیور بلوچوں نے بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل گمراہ رشتہ داروں سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے محب وطن خاندانوں نے مسلح تنظیموں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اپنے رشتہ داروں سے اعلانِ لاتعلقی کر دیا۔

    انہوں واضح کیا ہے کہ اگر ان کے عزیز کسی ریاست مخالف یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے جاتے ہیں تو خاندان کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

    لسبیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشتگرد ثانیہ کے والد نے فتنۃ الہندوستان سے بیٹی کے روابط پر لاتعلقی کا بیان جاری کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی کے اقدامات سے خاندان کا کوئی تعلق نہیں اور وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی حمایت نہیں کرتے۔

    پنجگور کے ایک شہری نے فتنۃ الہندوستان میں شامل اپنے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کا بھائی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

    گوادر کے ایک رہائشی نے بھی اپنے بھائی کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کا تعلق کسی بھی مسلح تنظیم سے ثابت ہوا تو خاندان اس سے مکمل لاتعلق ہوگا۔

    تربت کے ایک شہری نے ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بھائی چھ ماہ قبل روزگار کی تلاش میں گھر سے نکلا تھا، تاہم اگر وہ کسی مسلح تنظیم سے وابستہ پایا جاتا ہے تو خاندان اس کے اعمال کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

    تربت ہی سے تعلق رکھنے والے ایک اور والد نے اپنے بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر سے فرار ہو کر مسلح تنظیموں کے پاس چلا گیا ہے اور اب اس کے اعمال کی ذمہ داری خاندان پر عائد نہیں ہوتی۔

    کوئٹہ کے ایک شہری نے بھی اپنے بیٹے سے برملا لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اپنے بیٹے سے اب کوئی تعلق نہیں رہا اور وہ جہاں بھی ہے اس بات کو ذہن نشین کر لے۔

    عالمی ماہرین کے مطابق محبِ وطن بلوچوں کے یہ اقدامات پاک فوج کی قربانیوں پر اعتماد اور بھارتی پراکسیز کی مکمل شکست کا اعلان ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقی بلوچ ہمیشہ پاکستان کی سالمیت، قومی یکجہتی اور علاقائی استحکام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    ماہرین نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان بلوچ شناخت کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشتگردی کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

    ملک دشمن عناصر بلوچستان کی ترقی اور امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے بلوچ عوام کو بطور آلۂ کار استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز
    Next Article امریکی حملے کے بعد ایرانی فوج کا امریکی اڈے کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
    Saqib Butt

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.