Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز
    اہم خبریں مئی 31, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز

    Facebook Twitter Email
    Tried to spread hatred between the people of Khyber Pakhtunkhwa and Gilgit Baltistan
    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی کی جانب سے لکھا گیا خط انتخابات کو متنازع بنانے کے مترادف ہے، راجہ شہباز کی پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter Email

    گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی کی جانب سے لکھا گیا خط انتخابات کو متنازع بنانے کے مترادف ہے ان کا خط لکھنا غیر قانونی عمل ہے اور اس سے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

    گلگت( ندیم خان)  پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سب کے لیے یکساں ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی کی آمد بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھی جبکہ دوران انتخابی مہم کسی بھی صوبے کے وزراء یا سیاسی شخصیات کو گلگت بلتستان آنے کے لیے الیکشن کمیشن سے این او سی لینا ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ اور دیگر وزراء کی سکردو آمد بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جبکہ وفاقی وزیر امیر مقام این او سی حاصل کرکے گلگت بلتستان آئے تھے، چیف الیکشن کمشنر نے خبردار کیا کہ اگر کسی امیدوار نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اسے نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے ۔

    راجہ شہباز خان نے سیاسی جماعتوں سے پرامن انتخابات کے انعقاد میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخری وارننگ ہے اور تمام امیدوار و جماعتیں انتخابی قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں ۔

    انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، پنجاب سے پانچ ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب کیے گئے ہیں جبکہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی درجہ بندی بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سیکیورٹی کے لیے فوج طلب نہیں کی گئی، تاہم پولیس کے ساتھ گلگت بلتستان اسکاؤٹس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، اویس لغاری
    Next Article غیور بلوچوں نے بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل گمراہ رشتہ داروں سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.