Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
    • پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
    • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
    • تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • توڑ پھوڑ کيس، پی ٹی آئی کے 8 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
    • پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
    • خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، اویس لغاری
    اہم خبریں مئی 31, 2026

    200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، اویس لغاری

    Facebook Twitter Email
    Consumers consuming less than 200 units of electricity will continue to get subsidy, Owais Leghari said
    جو لوگ بڑے بڑے سولر سسٹم لگا کر 200 یونٹ سے نیچے آچکے ہیں، وہ 200 یونٹ سے اوپر بجلی استعمال کرنے اور مکمل بل دینے والوں پر بوجھ بن چکے ہیں، پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہاہےکہ 200 یونٹ  سےکم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، بجلی صارفین کے  میٹر کیو آرکوڈ سے منسلک کیے جائیں گے،کیو آرکوڈکی معلومات کی بنیاد پر سبسڈی کا فیصلہ کیا جائےگا ۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی سبسڈی ختم نہیں کر رہی، بجلی پر سبسڈی لینے والوں کی تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ ہوچکی ہے، تمام صارفین کا کیو آر کوڈ کے ذریعہ ڈیٹا مرتب کریں گے ۔

    اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جو لوگ بڑے  بڑے  سولر سسٹم لگا کر 200 یونٹ سے نیچے آچکے ہیں، وہ 200 یونٹ  سے اوپر بجلی استعمال کرنے اور مکمل بل دینے والوں  پر بوجھ بن چکے ہیں،کیو آرکوڈ سسٹم کے ذریعے اہل صارفین کو  بلاتعطل  سبسڈی دیتے رہیں گے ۔

    وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ توانائی شعبے کی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، پاورسیکٹر اصلاحات سے صارفین کو براہِ راست ریلیف ملا ہے، بجٹ میں سبسڈی کا حجم کم کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ صنعتی صارفین پر کراس سبسڈی کا بوجھ کم کیا گیا، مارچ2024 سے مئی2026 تک تمام کیٹگریز کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہوئی، پروٹیکٹڈ کیٹیگری والے صارفین کے بجلی نرخوں میں31 فیصد کمی آئی ہے، گھریلو صارفین کے بجلی نرخوں میں 16 فیصد کمی آئی ہے، صنعتی صارفین کے نرخوں میں33 فیصد،کمرشل کے لیے بجلی 8 فیصد سستی ہوئی ۔

    اویس لغاری کا کہنا تھا کہ  بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی ذرائع پر انحصار  مسلسل بڑھ رہا ہے، سال 2035 تک کلین انرجی کا شیئر 90 فیصد ہوجائےگا جو ابھی 55 فیصد ہے، اس عرصے میں مقامی وسائل سے  پیداوار موجودہ 74 فیصد  سے96 فیصد ہوجائےگی، پاکستان کا قابل تجدید توانائی کا شیئر57 فیصد تک ہے، بھارت کا قابل تجدید توانائی کا شیئر48 فیصد تک ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، پارلیمانی پارٹی اجلاس سے 30 ناراض اراکین کا بائیکاٹ
    Next Article وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا

    ستمبر 12, 2026

    پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری

    ستمبر 12, 2026

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر

    ستمبر 12, 2026

    تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ستمبر 11, 2026

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.