آج بلوچستان کا 850 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
اس پیش کئے جانے والے بجٹ میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافےکی تجویز دی گئی ہے جبکہ اس کے برعکس گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافےتک کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ متوقع ہے اور اس کے ساتھ ہی صوبے بھر میں3 ہزار سے زائد ملازمتیں بھی دی جائیں گی۔صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 200 ارب روپے، جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے600 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 120ارب روپے تعلیم کیلئے اور صحت کیلئے 100 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔