بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پرب پولیس کی بس پر پہلے سے نصب بم پھٹنے سےدھماکہ ہوا ہے جس میں 3 اہلکار شہید اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی دھماکہ دشت روڈ پر کنڈ مسوری کے قریب ہوا، دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا ۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند کے مطابق دھماکہ مستونگ کےعلاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا جہاں آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی پولیس بس کو نشانہ بنایا گیا ۔
شاہد رند کے مطابق دہشتگرد واقعے کے بعد بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے ۔