Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اچھے کپڑوں اور گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، حرا مانی
    • بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیشن نظر 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ
    • شاہدرہ: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی
    • چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز
    • آپریشن مہادیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، دفتر خارجہ
    • پاک چین سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • باجوڑ: قبائلی عمائدین اور عسکریت پسندوں کے درمیان امن جرگے کا پہلا راؤنڈ ختم، کل پھر بیٹھک ہو گی
    • انتہا پسندی اور دہشتگردی کی وجوہات !
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزيراعلیٰ گنڈاپور کا افغانستان سے مذاکرات کا اعلان وفاق پر حملہ ہے،وزیر دفاع
    افغانستان

    وزيراعلیٰ گنڈاپور کا افغانستان سے مذاکرات کا اعلان وفاق پر حملہ ہے،وزیر دفاع

    ستمبر 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Chief Minister Gandapur's announcement of negotiations with Afghanistan is an attack on the Federation, Defense Minister
    کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا،خواجہ آصف
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کرنے کا اعلان وفاق پر حملہ قرار دیدیا ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلی  خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  نے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان کیا ہے، یہ وفاق پر براہ راست حملہ ہے، کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا، یہ زہر قاتل ہے جس پر وہ خود چل رہے ہیں اور اپنی پارٹی کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ اراکین جو گرفتار ہوئے تھے وہ پروڈکشن آرڈر پر آئے ہیں، سپیکر نے ایک ایسی روایت کا آغاز کیا ہے جو قابل تحسین ہے، یہ ماحول بن گیا ہے اگر اپوزیشن کا کوئی ممبر حکومتی ممبر سے ملے تو بڑا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے، برداشت کا لیول بہت کم ہوگیا۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کل یہاں آرٹیکل چھ کی بات ہوئی جبکہ میں واحد ممبر اسمبلی ہوں جس پر آرٹیکل چھ لگا تھا جو پی ٹی آئی کابینہ نے لگایا تھا، یہ کس کس انتہا تک گئے ہیں، نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ کیا ہوتا رہا، فریال تالپور کو رات بارہ بجے اٹھایا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایوان چلانا ہے جو روایات ایاز صادق نے طے کی ہیں ان پر عمل کیا جانا چاہیے ، جو روایات اسد قیصر نے بنائیں وہ نہیں ہونی چاہئیں، ایک بار اسد قیصر کے گھر میٹنگ تھی باہر چار ایجنسیوں کے بندے بیٹھے ہوئے تھے، جتنی بھی میٹنگز ہوتی تھیں آئی ایس آئی باہر بیٹھی ہوتی تھی، ماضی کے جھروکوں میں جانا چاہیے کہ پی ٹی آئی کے دور میں کیا ہوتا رہا۔

    وزیراعلیٰ  علی امین گنڈاپور نے گزشتہ شام پشاور میں  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا تھا کہ میں خود افغانستان سے بات کروں گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیاگیا
    Next Article شرح سود میں 2 فیصد کمی،17.5 فیصد پر آگئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیشن نظر 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ

    اگست 1, 2025

    شاہدرہ: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی

    اگست 1, 2025

    چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز

    اگست 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اچھے کپڑوں اور گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، حرا مانی

    اگست 1, 2025

    بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیشن نظر 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ

    اگست 1, 2025

    شاہدرہ: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی

    اگست 1, 2025

    چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز

    اگست 1, 2025

    آپریشن مہادیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، دفتر خارجہ

    اگست 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.