Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر
    • خیبر سحر میں مینہ شمس اور چار ستاروں کی یادگار گفتگو، ناظرین محظوظ
    • خیبر ٹی وی کا شو "گارڈ روم” عوامی مسائل پر طنز و مزاح کے ساتھ مقبولیت حاصل کرنے لگا
    • پشاور میں 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرہ
    • غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری
    • بھارت کی آبی جارحیت، پنجاب میں مزید سیلاب کا خطرہ
    • خیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی
    • پنجاب میں سیلاب کی صورتحال برقرار،جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہوگئی، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزيراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرم میں جاری تصادم کا نوٹس لے لیا
    اہم خبریں

    وزيراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرم میں جاری تصادم کا نوٹس لے لیا

    ستمبر 23, 2024Updated:ستمبر 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa took notice of the ongoing conflict in Karam
    وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور ، کوہاٹ کےکمشنر اور آر پی او کو مراسلہ جاری کردیا
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم میں قبائلی تصادم کے بعد صورتحال  کا نوٹس لے لیا۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے کرم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر  محکمہ داخلہ و قبائلی امور ، کوہاٹ کےکمشنر اور آر پی او کو مراسلہ جاری کردیاہے۔

    محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  ایک سال سے کرم میں امن وامان کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کرم کے مسئلے مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہو رہے، جرگوں اور  اداروں کی کارروائیوں سے مسائل وقتی طور پر حل کئےجارہے ہیں۔

    محکمہ داخلہ نے مسئلے کے پر امن حل کے لیے فوری طور پر جرگہ منعقد کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمائدین، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں کا جرگہ بلایا جائے، فریقین کے مطالبات اور تنازعات کے مستقل حل کے لیے صوبائی حکومت کو تجاویز پیش کی جائیں۔

    گزشتہ روز ہونے والے تصادم کے بعد ضلع کرم میں تیسرے روز بھی  صورتحال کشیدہ ہے اور ضلع کے مختلف علاقوں میں قبائل کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ بوشہرہ اور احمد زئی قبائل کے درمیان مورچوں کی تعمیرپر جھڑپ دیگرعلاقوں تک پھیل گئی ہے جس کے باعث آمدورفت کے راستے بند ہیں اور پاراچنار کو ملک سے ملانے والی واحد شاہراہ بند ہونے سے آبادی محصور ہے۔

    مقامی  عمائدین کا کہنا ہے کہ قیام امن کےلیے اقدامات کیےجائیں ورنہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

    ڈی سی کرم نے کہا کہ جرگہ اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    ضلع کرم میں گزشتہ روز شروع ہونے والے حالیہ تصادم میں اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگجرات میں ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا
    Next Article خیبرپختونخوا اسمبلی ،پی ٹی آئی اراکین نے ملم جبہ دھماکے پر کئی سوالات اٹھادیئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر

    ستمبر 10, 2025

    خیبر ٹی وی کا شو "گارڈ روم” عوامی مسائل پر طنز و مزاح کے ساتھ مقبولیت حاصل کرنے لگا

    ستمبر 10, 2025

    پشاور میں 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرہ

    ستمبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر

    ستمبر 10, 2025

    خیبر سحر میں مینہ شمس اور چار ستاروں کی یادگار گفتگو، ناظرین محظوظ

    ستمبر 10, 2025

    خیبر ٹی وی کا شو "گارڈ روم” عوامی مسائل پر طنز و مزاح کے ساتھ مقبولیت حاصل کرنے لگا

    ستمبر 10, 2025

    پشاور میں 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرہ

    ستمبر 10, 2025

    غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

    ستمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.