کورکمانڈر پشاور نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے یونیوسٹی کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات کی انہوں نے طلبا کو پاک آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے امن اور ترقی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
کور کمانڈر پشاور نے طلبا و طالبات کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت ہے اور وہ مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے درست استعمال کرنے پر زور دیا۔ طلبا نے کور کمانڈر پشاور سے سیکیورٹی اور امن کے قیام کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
طلبا نے کور کمانڈر پشاور کے دورہ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورکمانڈر نے ہمیں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے متعلق سوالات پر تفصیلی جوابات دیے جس سے ہماری معلومات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملاقات سے ہماری بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ انہوں نے یونورسٹی آمد پر کور کمانڈر پشاور کا شکریہ ادا کیا۔