سی ٹی ڈی بنوں اور لکی مروت پولیس نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 اہم دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ، ہلاک دہشتگردوں میں ٹارگٹ کلرز خطرنان دہشتگرد بھی شامل ہیں ۔
پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لکی مروت میں آپریشن پولیس سٹیشن نورنگ کے علاقے پردل بیگوخیل روڈ پر کیا گیا جس میں پولیس پر حملوں اور دہشتگردی، قتل اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک کیے گئے ۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں خطرناک ٹارگٹ کلر محمد نذیر عرف مجاہد بھی مارا گیا جو ٹریفک کانسٹیبلان زارم خان اور حفیظ اللہ، سی ٹی ڈی اہلکار وحید نواب اور سپیشل برانچ اہلکار عارف اللہ کی شہادت میں ملوث تھا ۔
بیان کے مطابق مقابلے میں ایف سی بلوچستان کے اہلکار زین اللہ اور لکی مروت پولیس کے کانسٹیبل حبیب اللہ عرف درویش کو شہید کرنے والا دہشتگرد فواداللہ عرف معاذ بھی ہلاک ہوگیا ۔
سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ ایف سی کلرک معراج الدین اور ریٹائرڈ لانس نائیک حبیب اللہ کو شہید کرنے والا دہشتگرد افنان عرف افنانی بھی مقابلے میں ہلاک ۔
بیان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے 01 عدد کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پستول، 02 موبائل فونز اور 03 کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے کارڈز برآمد ہوئے ۔

