پشاور کے نواحی علاقے میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کامیاب کارروائی کی ہے، سی ٹی ڈی کے مطاب کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پشاور: سی ٹی ڈی کے مطابق تھانہ متنی کی حدود اضاخیل روڈ پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا ، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 نامعلوم دہشتگرد جہنم واصل کئے گئے، جبکہ دو دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پبیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 9 میگزین اور کارتوس برآمد کیا گیا ہے ،فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔
سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے، کہ اس دوران ان کے خلاف کامیا آپریشن کیا گیا ۔
دوسری جانب کامیاب کارروائی پر آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے ۔

