بنوں کے علاقے میتاخیل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے فوراً بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق تصادم میں ملوث دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں، جبکہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں.

