وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ سولر منصوبے کے تحت ایک لاکھ گھروں کو سولر سسٹم مہیا کیے جائیں گے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ200 اور 300 بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے سولر سکیم متعارف کروائیں گے ۔مزمل اسلم کے مطابق ابتدائی طور پر ایک لاکھ لوگوں کو سولر سسٹم مہیا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم تین طرح کے گھرانوں کو دیے جائیں گے: پہلے وہ جو انتہائی غریب ہیں انھیں پورا سولر پلانٹ لگا کر دیں گے اور انھیں سولر سے چلنے والے پنکھے اور بیٹری بھی مہیا کریں گے۔یہ لگ بھگ 2 لاکھ کے قریب کا پیکج ہوگا لیکن ابھی اس پر حتمی کام کیا جا رہا ہے۔
مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے وہ لوگ ہیں جو سولر سسٹم لینے کی استطاعت رکھتے ہیں، ان کے لیے آدھی رقم صوبائی حکومت دے گی اور آدھی وہ خود دیں گے۔انھوں نے کہا کہ تیسرے وہ لوگ ہیں جو سولر سسٹم لگوانے کی استطاعت تو رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس نقد رقم موجود نہیں، انھیں ہم یہ سسٹم آسان اقساط پر دلوا ئیں گے، اس کا مارک اِپ بھی صوبائی حکومت ادا کرے گی۔
پیر, دسمبر 15, 2025
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی اور پٹرول کے نرخ برقرار رکھنے کا اعلان
- پاک بحریہ کا سمندر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب اور شاندار تجربہ
- تہران اجلاس میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان
- سڈنی حملہ آور بھارتی نکلا، آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کا بھارت سے رابطہ
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید
- سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا
- پارټی قیادت نے میری بے عزتی کی، مجھے بہت تکلیف پہنچی، قاضی انور پی ٹی آئی سے مستعفی
- نيويارک میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو، پی ایس ایل 11 کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

