Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شوقیہ فنکاروں کو متعارف کرانے اور انکی پذیرائی کا بہترین زریعہ( سوشل جنکشن) علاقائ ٹچ۔۔۔
    • سینئر لکھاری پروڈیوسر اور اداکار خالقداد امید بھی چل بسے۔۔۔۔۔
    • آوازوانداز کا سنگم معروف نیوز کاسٹر ۔عشرت فاطمہ بھی رخصت ھوگیئں۔۔۔
    • سابق اور موجودہ وزیرِاعلیٰ میں فرق؟
    • خیبر پختونخواہ میں سیاسی اتار چڑھاو اپوزیشن اور حکومت کے مابین رسہ کشی سیاسی حالات حاضرہ پہ مبنی  CROSS TALK……
    • اسٹیج کی دنیا میں جو کچھ دیکھ رھا ھوں اللہ کی پناہ حج کرنے کے بعد ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ مزید کام کروں۔ نسیم وکی۔
    • فلم چوڑیاں کی شوٹنگ کے دوران صائمہ نے میرا ھاتھ پکڑکر کہا۔۔ شاہ جی اب یہ کبھی مت چھوڑنا۔۔  سید نور
    • ملکی وغیر ملکی حالات حاضرہ کا غیر جانبدار ٹاک شو بارڈر فائل۔ صرف خیبر نیوز پر رفعت اورکزئ کیساتھ۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سابق اور موجودہ وزیرِاعلیٰ میں فرق؟
    خیبرپختونخواہ

    سابق اور موجودہ وزیرِاعلیٰ میں فرق؟

    اکتوبر 18, 2025Updated:اکتوبر 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    سابق اور موجودہ وزیرِاعلیٰ میں فرق؟
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (رشید آفاق سے ) ہمارے وزیرستان میں کسی مسجد میں ایک چور کو چپلی چراتے ہوئے پکڑا تھا تو لوگ ثواب سمجھ کر اسے خوب لاتوں، گھونسوں سے مار رہے تھے۔ جب مار پٹائی نے رکنے کا نام نہیں لیا تو کسی نے آواز دی کہ بس بھی دو، کیا اسے جان سے مارو گے؟

    تو چور نے کہا کہ نہیں، مت روکو، ان لوگوں نے کبھی چور کو نہیں دیکھا ہے،اس مارنے اور مرنے دو مجھے

    مطلب یہ ہرگز نہیں کہ موجودہ وزیرِاعلیٰ چور ہے، تمہید شریف باندھنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ قبائلی عوام نے کبھی اپنا وزیرِاعلیٰ دیکھا نہیں ہے، اس لیے یہ حال ہو گیا ہے،

    اس دن سی ایم ہاؤس میں کوریج کے لیے گیا تھا تو نئے وزیرِاعلیٰ کو ہزاروں قبائلی، جن میں زیادہ تر کباب اور میوے والےکی فیم سے مشہور حضرات تھے، سی ایم کو مبارکباد دیتے تھے، پھر ساتھ سیلفیاں اور ٹک ٹاک بناتے رہے،

    ان میں زیادہ تر لوگ چار چار، پانچ پانچ پیرے لے کر تصویریں بناتے رہے، جبکہ سی ایم صاحب نہایت حوصلے کے ساتھ یہ ستم سہتے رہے،

    اب آتے ہیں سابق اور موجودہ وزیرِاعلیٰ میں فرق کی طرف

    ایک تو سابق وزیرِاعلیٰ کی طرزِ گفتار اتنی جاندار تھی کہ جانداروں کو سمجھ نہیں آتی تھی اور بے جان سننے سے رہے،کبھی کبھی میں سوچتا کہ ہمارے جوان گنڈاپور صاحب کو جوانی میں لفظوں کی ادائیگی کا جو شائستہ طریقہ نصیب ہوا ہے، وہ چوہدری شجاعت حسین کو بڑھاپے میں ملا تھا

    اور اگر یہ دونوں ایک پارٹی ہو کر کسی اہم بات پر بحث کرتے تو کراماً کاتبین فرشتوں کو بھی کسی ماہرِ لسانیات کی مدد درکار ہوتی تاکہ ان کی گناہوں اور ثوابوں کی باتوں کو الگ الگ کر لیں،

    دوسری بات جو سابق وزیرِاعلیٰ میں تھی وہ یہ کہ وہ امیروں کی شامِ غریباں منایا کرتے تھے۔،سول ایوی ایشن کے قانون میں جو پائلٹ آج شامِ غریباں منائے تو وہ اڑتالیس گھنٹوں تک قانونی طور پر جہاز نہیں اڑا سکتا،

    اس اصول کے تحت شام کو شامِ غریباں منانے والے کی اگلی صبح بھی مخمور ہوتی ہے، اور مخموریت میں کہی باتوں کو عملی جامہ پہنانا جسمانی اور دماغی لحاظ سے ممکن نہیں ہوتا،

    اس لیے بےچارے کی نیت صاف تھی، وہ بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن خون میں شامِ غریباں کی مستی ہونے کی وجہ سے وہ، وہ کچھ نہیں کر پا رہے تھے جو وہ کہا کرتے تھے،

    باقی بارعب شخصیت کے مالک، میڈیا فرینڈلی (شروع میں نہیں تھے) اور قابلِ احترام سردار صاحب تھے۔،دل سے صاف تھے، جو کہتے وہ کرتے نہیں، اس لیے بہت سی باتیں ادھوری رہ جاتی تھیں،

    ورزش کیا کرتے تھے، بھاری بھرکم جسم کے باوجود بھاگنے میں تیز تھے،خاص کر جہاں پہنچنا ہوتا، وہاں آرام سے پہنچ جاتے اور واپسی بڑی تیزی سے کرتے،

    باقی بہت ہی اعلیٰ ظرف اور خوبصورت شخصیت کے مالک تھے،

    اب آتے ہیں جوان اور انرجیٹک وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی طرف

    تقریر کرنے، بات جلدی کرنے، الفاظ کو بروقت اور ترتیب وار ادا کرنے میں ماہر ہیں ،یہ الگ بات ہے کہ وہ الفاظ ہر کسی کے دماغ میں جلدی نہیں اتر جاتے،

    پکے یوتھیے ہیں، اسٹوڈنٹ لائف سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، ہر مشکل میں اپنی پارٹی اور اپنے لیڈر کے ساتھ وفادار رہے ہیں، جو قبائل کا رواج اور رسم بھی ہے،

    اس کے علاوہ ایک ملنسار شخصیت کے مالک بھی ہیں،اسمبلی سے باہر اچھے عادات کے مالک ہیں، البتہ اسمبلی میں کبھی کبھی جہازوں کی طرح بمباری بھی فرماتے ہیں،

    جس طرح ایک دن مسلم لیگی صوبائی اسمبلی کی خاتون صوبیہ شاہد کا مذاق بہت برے انداز میں اُڑایا، جو ایک مرد اور قبائلی کو بالکل بھی زیب نہیں دیتا،

    بدقسمتی سے اُس دن کوریج کے سلسلے میں میں خود اسمبلی میں موجود تھا،

    ایک تو صوبیہ شاہد انتہائی اچھے اخلاق کی مالک خاتون ہیں، دوسرا اگر ان کو کسی بیماری کی وجہ سے کوئی تکلیف ہے تو اللہ کی رضا کی اس قدر بونڈے انداز میں مذاق اُڑانا کسی بھی طرح درست نہیں تھا،

    دوسری اہم بات یہ کہ وزارتِ اعلیٰ کے پہلے دن ہی صنم جان، سوری، صنم جاوید کی گمشدگی کا نوٹس تو اس انداز میں لیا کہ آئی جی کو بلایا گیا، لیکن وہ ہزاروں قبائل بھول گئے جو سالوں سے لاپتہ ہیں،

    کاش وزیرِاعلیٰ صاحب ان کی بازپُرس بھی کرتے؟ یا فقط ان کے بارے میں بات ہی کرتے؟

    تیسری بات یا فرق یہ ہے کہ موصوف گرمیوں اور سردیوں میں تخمِ ملنگا نہیں پیتے، اس لیے امید ہے کہ جو کہتے ہیں اس پر قائم رہیں گے۔

    باقی سب خیر خیریت ہے،

    البتہ سابق کابینہ میں شامل بعض معاونین سے اگر صوبے، عوام اور اپنی جان چھڑائیں تو یہ کام بھی اس صوبے پر احسان ہوگا؟

    اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخواہ میں سیاسی اتار چڑھاو اپوزیشن اور حکومت کے مابین رسہ کشی سیاسی حالات حاضرہ پہ مبنی  CROSS TALK……
    Next Article آوازوانداز کا سنگم معروف نیوز کاسٹر ۔عشرت فاطمہ بھی رخصت ھوگیئں۔۔۔
    Saifullah
    • Website

    Related Posts

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں، 34 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 16, 2025

    حفاظتی ضمانت منظور، پشاور ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    اکتوبر 16, 2025

    ملاکنڈ: سوات موٹروے پر خانہ بدوشوں کا ٹرک الٹ گیا، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    اکتوبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شوقیہ فنکاروں کو متعارف کرانے اور انکی پذیرائی کا بہترین زریعہ( سوشل جنکشن) علاقائ ٹچ۔۔۔

    اکتوبر 18, 2025

    سینئر لکھاری پروڈیوسر اور اداکار خالقداد امید بھی چل بسے۔۔۔۔۔

    اکتوبر 18, 2025

    آوازوانداز کا سنگم معروف نیوز کاسٹر ۔عشرت فاطمہ بھی رخصت ھوگیئں۔۔۔

    اکتوبر 18, 2025

    سابق اور موجودہ وزیرِاعلیٰ میں فرق؟

    اکتوبر 18, 2025

    خیبر پختونخواہ میں سیاسی اتار چڑھاو اپوزیشن اور حکومت کے مابین رسہ کشی سیاسی حالات حاضرہ پہ مبنی  CROSS TALK……

    اکتوبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.