ضلع خیبر میں 35 کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ہیروئن بنانے والی 3 فیکٹریوں کو ٹریس کیا گیا، وہاں سے 85 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی جب کہ طورخم سرحد کےقریب ناکہ بندی کے دوران 7 کلوگرام آئس سمیت دیگر منشیات اور فیکٹری کو قبضے میں لیا گیا جن کی مالیت 35 کروڑ روپے ہے۔ واضح رہے کہ یہ منشیات کے خلاف حالیہ کارروائی ضلع خیبر کی تاریخ میں بڑی کارروائی ہے۔
ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ملزمان میں زیادہ تر افغانی ہیں جو نہ صرف منشیات اسمگل کررہے تھے بلکہ دہشتگردوں کی مالی معاونت میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔