عوام کے لیے خوشخبری، ای ڈومیسائل نظام کے ذریعے اب گھر بیٹھے ڈومیسائل بنوائیں
تفصیلات کے مطابق خیبرپختو خواحکومت نے عوام کی سہولت کے پیش نظر صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کا آن لائن نظام متعارف کرادیا. ای ڈومیسائل نظام کے تحت، اب کوئی بھی شہری گھر بیٹھے ڈومیسائل کے لئے درخواست دے سکتا ہے. ڈومیسائل بنانے کیلئے درخواست دینے اور مطلوبہ دستاویزات منسلک کرنے کا آن لائن طریقہ سرکاری چکرات سے نجات دیتا ہے
درخواست گزار لنک پر جانے کے بعد نادرا جا کر اپنے فنگر پرنٹس دے گا اور اس طرح حکومت کے پاس درخواست گزار کا ڈیٹا محفوظ ہوجائے گا.ویلیج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر حکومت کو شہریوں کے تمام کوائف دستیاب ہوں گے,ای ڈومیسائل نظام کے تحت، شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جو اب گھر کی دہلیز پر ڈومیسائل حاصل کر سکتے ہیں