پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کے چار وزراء کی کرپشن کے ثبوت اکٹھے کر لئے گئے اور ان کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کمیٹی کو وزرا کی کرپشن کے ثبوت فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔
کابینہ کے چار وزراء کے علاوہ دیگر تین ارکان پر بھی کرپٹ عناصر کی سرپرستی کرنے کا الزام ہے اور ان کے خلاف بھی کاروائی شروع کی جا رہی ہے ۔
شکیل احمد کے بعد چار اور وزراء پر برطرفی کی تلوار لٹکنے لگی، کرپشن کے الزامات کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ اراکین کے درمیان اختلافات میں بھی شدت آگئی ہے ۔