Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
    • نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل
    • خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست
    • پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • خواجہ نجم الحسن کی ( E.page) میں خصوصی شرکت۔ تہمینہ کے ساتھ۔۔
    • کےٹو۔ٹی وی کا ( Area.051) مختلف فارمیٹس پہ مشتمل شوز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بیرون ملک بالخصوص مشرق آنے جانے والے پاکستانی محنت کشوں کا استحصال
    اہم خبریں

    بیرون ملک بالخصوص مشرق آنے جانے والے پاکستانی محنت کشوں کا استحصال

    اگست 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کے دیہات اور دور افتادہ قصبوں سے ہزاروں ہنرمند اور غیر ہنرمند مزدور بہتر معاش کی تلاش میں بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔ خاص طور پر خیبر پختونخوا سے بڑی تعداد میں لوگ مشرق وسطیٰ کا رخ کرتے ہیں، جہاں روزگار کے مواقع مقامی سطح پر نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہ محنت کش اپنی سادہ لوحی اور کم تعلیم کی وجہ سے ویزا اور پاسپورٹ کے حصول میں شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، لیکن رہی سہی کسر ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نکال دیتی ہیں، جو ان کا بدترین استحصال کرتی ہیں۔

    ایئرلائنز کا رویہ ان مسافروں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے۔ ٹکٹ کی پوری قیمت ادا کرنے کے باوجود سہولیات مقامی ٹرانسپورٹ یعنی مردان پشاور یا کراچی کے لوکل بسوں جیسی ہوتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی ایئرلائنز یورپ اور امریکا جانے والے مسافروں کے ساتھ پیشہ ورانہ رویہ اپناتی ہیں، حتیٰ کہ بعض اوقات تو عملہ بھی بدل دیا جاتا ہے۔ یہ طبقاتی امتیاز ناقابل قبول ہے۔

    پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے 2024 کے اعدادوشمار کے مطابق، سالانہ لاکھوں پاکستانی مشرق وسطیٰ جاتے ہیں، جو زرمبادلہ کے طور پر اربوں روپے وطن واپس بھیجتے ہیں۔ 2023 میں پاکستانی تارکین وطن نے 27 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر بھیجیں، جو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اس کے باوجود ان محنت کشوں کو بنیادی عزت اور سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے۔

    ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار ایئرلائنز کو پابند کریں کہ وہ تمام مسافروں کے ساتھ یکساں سلوک کریں۔
    ایئرلائنز کے لائسنس کی تجدید کے وقت سخت شرائط عائد کی جائیں، تاکہ طبقاتی امتیاز ختم ہو اور سہولیات میں بہتری آئے۔ ان محنت کشوں کی عزت نفس کی پاسداری اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا نہ صرف انصاف کا تقاضہ ہے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ
    Next Article پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری،سیلابی صورتحال کا خدشہ
    Web Desk

    Related Posts

    اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    نومبر 26, 2025

    نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نومبر 26, 2025

    پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    نومبر 26, 2025

    نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نومبر 26, 2025

    پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

    نومبر 26, 2025

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.