پہلگام میں ناکام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
بھارتی حکومت نے ناکام کارروائی کا تمام ملبہ جنرل کمار پر ڈال دیا، جس نے آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف مزید مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آ گئی ہے، جہاں انٹیلیجنس اور سکیورٹی کی مجموعی ناکامی کا سارا الزام صرف ایک افسر پر تھوپ دیا گیا۔
واضح رہے کہ پہلگام میں آپریشن کے دوران بھارتی فوج، نیم فوجی دستوں، پولیس اور خفیہ اداروں سمیت تقریباً 7 لاکھ اہلکار موجود تھے، اس کے باوجود بھارتی فوج مکمل طور پر ناکام رہی۔ اب لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو ناردرن کمانڈ کی کمان سنبھالیں گے۔