وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ اجلاس 13 سے 18 اپریل 2026 تک واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوں گے۔
وزیر خزانہ ان اجلاسوں میں شرکت سے قبل بوسٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ کانفرنس میں شریک ماہرین، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان کی معیشت، اصلاحاتی اقدامات اور ترقی کے امکانات پر اظہار خیال کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اہم اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور عالمی مالیاتی رہنماؤں، ترقیاتی شراکت داروں اور پالیسی سازوں سے وسیع پیمانے پر ملاقاتیں کریں گے۔
اجلاسوں کے موقع پر وزیر خزانہ عالمی مالیاتی اداروں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) انا بیردے، آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ اور میگا کے منیجنگ ڈائریکٹر سوتومو یاماموتو شامل ہیں۔وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، جن میں فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈین کاٹز، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نائجل کلارک اور مشرق وسطیٰ و وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد اظہور شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحات اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ہفتہ, اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز
- دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان فوج اور جنگی طیارے سعودی عرب میں تعینات: سعودی وزارت دفاع
- امید ہے ایران کے ساتھ مذکرات کے مثبت نتائج نکلیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
- وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
- وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ
- اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد مذاکرات سے پر امید
- اسلام آباد میں ایران سے مذاکرات، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں وفد پاکستان پہنچ گیا
- پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دیدی
- وزیر اعظم شہبازشریف کا ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کے نرخ میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

