Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جنوری 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج 98 شہروں تک پھیل گیا، ہلاکتیں 36 ہو گئیں
    • مردان کاٹلنگ روڈ گلبہار کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی
    • چکوال: اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق، 27 زخمی
    • امریکا کی وینزویلا کے قریب روسی تیل بردار جہاز پر قبضے کی کوشش
    • کوئٹہ: مبینہ رشوت طلبی پر رکشہ ڈرائیور کا احتجاج، رکشے کو آگ لگا دی
    • انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی
    • شکرپڑیاں کا سبز سکوت کیوں ٹوٹ گیا؟
    • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تحریک انصاف اپنی ریاست کے خلاف کیوں کھڑی ہے؟
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے
    اہم خبریں

    وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے

    دسمبر 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Federal government establishes 8 working groups on NFC award
    ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بہتر بنانے کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کریں گے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی حکومت نے 11 ویں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے سلسلے میں مختلف امور پر غور کے لیے 8 اہم ورکنگ گروپس قائم کر دیئے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بہتر بنانے کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کریں گے، دیگر صوبوں کے وزرائے خزانہ کو بھی ورکنگ گروپس میں ذمہ داریاں دی گئی ہیں ۔

    اسلام آباد: ذرائع کے مطابق این ایف سی سے متعلقہ معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے یہ ورکنگ گروپس اپنی اپنی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں سفارشات تیار کریں گے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی دائرہ اختیار سے متعلق اخراجات پر سفارشات کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ پنجاب کریں گے، مرکز اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے تناسب پر غور کے لیے ایک الگ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس کی قیادت وزیر خزانہ بلوچستان کے سپرد کی گئی ہے ۔

    قومی قرضوں کی ساخت اور اس کے استعمال پر بھی ایک خصوصی ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بہتر بنانے کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کریں گے ۔

    صوبوں کو وسائل کی براہ راست منتقلی سے متعلق ورکنگ گروپ وزیر خزانہ سندھ کی قیادت میں کام کرے گا، اسی طرح سابق فاٹا کے انضمام اور این ایف سی شیئر کے حوالے سے ساتواں ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، قابل تقسیم پول کی ساخت پر غور کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق این ایف سی سے متعلق دوسرا اجلاس آئندہ ماہ جنوری کے وسط تک متوقع ہے جس میں ورکنگ گروپس کی تیار کردہ سفارشات پر غور کیا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article پاکستان نے انڈر19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج 98 شہروں تک پھیل گیا، ہلاکتیں 36 ہو گئیں

    جنوری 7, 2026

    مردان کاٹلنگ روڈ گلبہار کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی

    جنوری 7, 2026

    امریکا کی وینزویلا کے قریب روسی تیل بردار جہاز پر قبضے کی کوشش

    جنوری 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج 98 شہروں تک پھیل گیا، ہلاکتیں 36 ہو گئیں

    جنوری 7, 2026

    مردان کاٹلنگ روڈ گلبہار کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی

    جنوری 7, 2026

    چکوال: اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق، 27 زخمی

    جنوری 7, 2026

    امریکا کی وینزویلا کے قریب روسی تیل بردار جہاز پر قبضے کی کوشش

    جنوری 7, 2026

    کوئٹہ: مبینہ رشوت طلبی پر رکشہ ڈرائیور کا احتجاج، رکشے کو آگ لگا دی

    جنوری 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.