Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, مارچ 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    • ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
    • ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
    • ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا
    • ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں بڑا اضافہ، امیر طبقہ اضافی بوجھ اٹھائے گا، وزیراعظم شہبازشریف
    • ہائیڈروجن ٹرینیں ایک نئی امید
    • توانائی بحران کے باعث پی ایس ایل میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا اعلان، افتتاحی تقریب بھی منسوخ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور
    اہم خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور

    اکتوبر 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Field Marshal Asim Munir meets with King Abdullah of Jordan, discusses defense cooperation and expanding bilateral relations
    شاہ عبداللہ دوم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار اور خدمات کو سراہا،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سلطنتِ اردن کے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے ہاشمی سلطنتِ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے امور پر غور کیا گیا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر شاہ عبداللہ کے شاہی فرزندولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی ملاقات کے دوران موجود تھے ۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر دفاع اور سلامتی کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    اس موقع پر شاہ عبداللہ دوم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار اور خدمات کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی سے جنرل ہیڈکوارٹرز عمان میں ملاقات کی ۔

    جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دورے کے دوران دونوں شخصیات نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی تجدید کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاستنبول مذاکرات، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض معاملات پر پیشرفت
    Next Article آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026

    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا

    مارچ 23, 2026

    ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    مارچ 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026

    مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار

    مارچ 23, 2026

    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا

    مارچ 23, 2026

    ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    مارچ 23, 2026

    ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا

    مارچ 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.