لوئردیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ سے گھر سے متصل حجرے کے مرکزی دروازے اور کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا ۔
لوئر دیر: پولیس کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم کے گھر پر نامعلوم مسلم افراد نے فائرنگ کی ہے ، فائرنگ سے گھر سے متصل حجرے کے مرکزی دروازے ،کھڑکیوں اور صحن میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا ۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب قومی ٹیسٹ کرکٹر کے والد مظفر شاہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں او نہ ہی وہ اس حملے میں کسی کو نامزد کر رہے ہیں ۔

