ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فورسز سے جھڑپ کے دوران 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
منگل, جنوری 21, 2025
بریکنگ نیوز
- اب امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ملک بنے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
- ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- کرم میں قافلے پر حملے میں ملوث شر پسندوں کی نشان دہی کر لی گئی
- موسم سرما کے باوجود خیبرپختونخوا میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیوں؟
- خیبر پختونخواہ کے ضم اضلاع میں 12000 سے زائد اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم فیصل ترکئی
- خواتین کی تعلیم پر پابندی شریعت کے خلاف ہے،عباس ستانکزئی
- کرم آپریشن کے متاثرین کیلئے ہنگو میں عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ
- پی ٹی آئی حکومت میں کابینہ سے بند لفافے منظور کروائے جاتے رہے،عطاتارڑ