نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے ہم منصب حکان فیدانسے اہم ملاقات کی ہے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج او آئی سی کے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات کی ۔
اسحاق ڈار نے 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ کے دوران ترکی کے قائدانہ کردار پر ستائش کا اظہار کیا ۔
ملاقات میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران خصوصاً غزہ میں قحط کے پیشِ نظر فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے ۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔