Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک
    اہم خبریں مارچ 8, 2026

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    Security forces in Khyber Pakhtunkhwa kill 13 Indian-backed terrorists in intelligence-based operation
    کارروائیاں باجوڑ، خیبر ، ڈی آئی خان، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کی گئیں، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد آپریشنز کیے ہیں ، اس دوران 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ۔

    ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا ۔

    اسی طرح، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 3 دہشت گرد مارے گئے ۔

    خیبر اور جنوبی وزیرستان میں بھی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ۔

    ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر رہا ہے ۔

    سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھیں گی ۔

    علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، قومی ایکشن پلان کے تحت ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان لوئر: وانا رستم بازار میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 25 افراد زخمی
    Next Article چین کا امریکہ اور اسرائیل سے ایران پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.