Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مارچ 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت
    • محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت
    • رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر
    • ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    • ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید نے ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی
    فیچرڈ

    سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید نے ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی

    دسمبر 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Former ISI chief Faiz Hameed files appeal against military court verdict
    فیض حمید نے فوجی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف باضابطہ طور پر اپیل جمع کرا دی ہے۔فائل فوٹو
    Share
    Facebook Twitter Email

     

    اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے فوجی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف باضابطہ طور پر اپیل جمع کرا دی ہے۔

    فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق کے مطابق ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل 27 دسمبر کو دائر کی گئی، تاہم انہوں نے اپیل کے مندرجات سے متعلق کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

    یاد رہے کہ فیڈرل کورٹ مارشل نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت الزامات ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 11 دسمبر کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ فیض حمید کے خلاف 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، جبکہ طویل تفتیشی عمل کے بعد انہیں سزا سنائی گئی۔

    پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعہ 133 بی کے مطابق، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے کے بعد ملزم کو اپیل دائر کرنے کے لیے 40 دن کی قانونی مہلت دی جاتی ہے۔

    قانونی طریقہ کار کے تحت، فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کا جائزہ آرمی چیف کی جانب سے تشکیل دی گئی کورٹ آف اپیلز لے گی، جس کے بعد آرمی چیف کو اپیل منظور کرنے، مسترد کرنے، سزا معطل کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیض حمید کے خلاف سنایا گیا فیصلہ قانون کے منافی ہے، الزامات ٹھوس شواہد پر ثابت نہیں کیے جا سکے اور شفاف ٹرائل کے اصولوں کو نظر انداز کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں، ملک میں سات دن سوگ کا اعلان
    Next Article محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی کو خیبرپختونخوا میں امن و سلامتی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
    عروج خان
    • Website

    Related Posts

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 25, 2026

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت

    مارچ 24, 2026

    رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر

    مارچ 24, 2026

    ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

    مارچ 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.