بنوں کی تحصیل ڈومیل میں سابق تحصیل ناظم ملک فدا محمد وزیر کے دفتر میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سابق ناظم کی گاڑی اور دفتر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی سابق تحصیل ناظم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ تحصیل ڈومیل کے عمائدین نے گزشتہ روز اسی دفتر میں دہشتگردوں کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔

