ملک کے مختلف اضلاع میں بادل برسنے کو تیار۔محکمہ موسمیات نے 17فروری سے بارشوں کی نوید سنادی
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 17فروری سے 21فروری تک ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔تیز آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری سے نقصان کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے اس دوران سیاحوں اور کسانوں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
آج اور کل ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک جبکہ شام رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔تاہم خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔پنجاب اورسندھ کے مختلف اضلاع میں بھی دھند کا راج رہے گا۔بلوچستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔