بنوں جانی خیل میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے والے میجر محمد اویس کی نمازہ جنازہ میران شاہ میں ادا کر دی گئی۔ بعد ازاں ان کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 13 خوارج ہلاک کردیئے تھے۔ میجراویس اس آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔
دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے مشن میں وطن پر جان قربان کرنے والے میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کی گئ۔ ان کی نماز جنازہ میں سینئیرفوجی افسران، جوانوں اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کیں۔ نارروال سے تعلق رکھنے والے 33 سال کے شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردی گئی جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ میجراویس گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔
قومی قیادت نے شہدا کی لازوال قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو خراج تحسین کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے الگ الگ بیانات میں میجر اویس شہیدکو خراج عقیدت پیش کیا۔ ۔شہیدکیلئےبلندی درجات، اہلخانہ کیلئےصبر جمیل کی دعا، کہا پوری قوم میجر محمد اویس شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔