اسلام آبادمیں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کرنے والوں کی شہریت کی شناخت پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستانی قونصلیٹ نےفرینکفرٹ واقعے پر اپنے تحفظات جرمن حکام تک پہنچائے ہیں، پاکستانی سفارتکاروں کی سکیورٹی اہمیت رکھتی ہے، میزبان ممالک کے ساتھ مل کر حملوں سے متعلق سیفٹی اقدامات کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پرحملے پرجرمن حکومت نے اظہار معذرت کیا ہے، جرمن حکومت نے مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ ہمارا قونصل خانہ جرمن انتطامیہ کے ساتھ مل کر ذمہ داران کی گرفتاری میں تعاون کررہا ہے مگر اس وقت حملہ آوروں کی شہریت کی شناخت کےحوالے سے تبصرہ نہیں کرسکتے۔
افغانستان سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سرحد پر ون ڈاکومینٹ کے معاملے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، کسی بھی غیرملکی کو بغیر دستاویزات پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفیرکی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پرکسی بھی ممکنہ درخواست کو آئین و قانون کے تناظر میں دیکھیں گے، بیرون ممالک سےکسی بھی قسم کا تبصرہ بلاضرورت، ناقابل قبول اورپاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔
غزہ سے متعلق ممتاز زہر بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، عالمی ادارے نے اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور کی لیکن اسرائیل پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا، پاکستان کا مؤقف غزہ کی جنگ پر واضح ہے، کابینہ اجلاس میں غزہ میں جنگی جرائم کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی، آنے والے دنوں میں غزہ میں ایک اور امدادی کھیپ بھجوانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، مصیبتوں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں تک خوراک و امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی لہر افسوسناک ہے، یہ دہشتگرد کارروائیاں پاکستان کے خلاف ایک منظم سازش ہیں۔
ہفتہ, نومبر 21, 2026
بریکنگ نیوز
- ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں میں تین روز کیلئے ردوبدل کا اعلان
- پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو ہراکر سیریز 0۔1 سے اپنے نام کرلی
- خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
- ساولڈھیر کا المیہ! مامتا کی موت اور سماجی زوال کا نوحہ
- صدر آصف زرداری اور وزيراعظم شهبازشريف کا تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
- رومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
- سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا
- اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

