Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولینس وزرا کے اہلخانہ کیلئے استعمال ہوئی، گورنر فیصل کریم کنڈی
    • خانکندی: وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان خوشگوار ملاقات اور چہل قدمی
    • کراچی:عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی،متعدد افراد ملبے تلے موجود
    • خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری
    • ربڑ کی جادوئی ٹوپی
    • کاٹلنگ: بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے جمال گڑھی میں گرینڈ جرگہ
    • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
    • پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت نے اسے روکا تو يہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جرمنی حملہ،ملزمان کی شہریت کی شناخت پر تبصرہ نہیں کرسکتے،دفتر خارجہ
    اہم خبریں

    جرمنی حملہ،ملزمان کی شہریت کی شناخت پر تبصرہ نہیں کرسکتے،دفتر خارجہ

    جولائی 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Germany attack, cannot comment on the identity of the attackers, the foreign office
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آبادمیں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کرنے والوں کی شہریت کی شناخت پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔
    ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستانی قونصلیٹ نےفرینکفرٹ واقعے پر اپنے تحفظات جرمن حکام تک پہنچائے ہیں، پاکستانی سفارتکاروں کی سکیورٹی اہمیت رکھتی ہے، میزبان ممالک کے ساتھ مل کر حملوں سے متعلق سیفٹی اقدامات کریں گے۔
    ترجمان کا کہنا تھا کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پرحملے پرجرمن حکومت نے اظہار معذرت کیا ہے، جرمن حکومت نے مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ ہمارا قونصل خانہ جرمن انتطامیہ کے ساتھ مل کر ذمہ داران کی گرفتاری میں تعاون کررہا ہے مگر اس وقت حملہ آوروں کی شہریت کی شناخت کےحوالے سے تبصرہ نہیں کرسکتے۔
    افغانستان سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سرحد پر ون ڈاکومینٹ کے معاملے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، کسی بھی غیرملکی کو بغیر دستاویزات پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ امریکی سفیرکی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پرکسی بھی ممکنہ درخواست کو آئین و قانون کے تناظر میں دیکھیں گے، بیرون ممالک سےکسی بھی قسم کا تبصرہ بلاضرورت، ناقابل قبول اورپاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔
    غزہ سے متعلق ممتاز زہر بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، عالمی ادارے نے اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور کی لیکن اسرائیل پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کا کوئی اثر نہیں ہو رہا، پاکستان کا مؤقف غزہ کی جنگ پر واضح ہے، کابینہ اجلاس میں غزہ میں جنگی جرائم کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی، آنے والے دنوں میں غزہ میں ایک اور امدادی کھیپ بھجوانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، مصیبتوں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں تک خوراک و امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں ہیں۔
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی لہر افسوسناک ہے، یہ دہشتگرد کارروائیاں پاکستان کے خلاف ایک منظم سازش ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآئی پی پیز معاہدوں کی اصل دستاویزات اور اخراجات طلب
    Next Article بانی پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار
    Mahnoor

    Related Posts

    سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولینس وزرا کے اہلخانہ کیلئے استعمال ہوئی، گورنر فیصل کریم کنڈی

    جولائی 5, 2025

    خانکندی: وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان خوشگوار ملاقات اور چہل قدمی

    جولائی 5, 2025

    کراچی:عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی،متعدد افراد ملبے تلے موجود

    جولائی 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولینس وزرا کے اہلخانہ کیلئے استعمال ہوئی، گورنر فیصل کریم کنڈی

    جولائی 5, 2025

    خانکندی: وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کے درمیان خوشگوار ملاقات اور چہل قدمی

    جولائی 5, 2025

    کراچی:عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی،متعدد افراد ملبے تلے موجود

    جولائی 5, 2025

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری

    جولائی 4, 2025

    ربڑ کی جادوئی ٹوپی

    جولائی 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.