Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد
    • نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
    • حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    • وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس
    • خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں
    • متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق
    • افغانستان میں دہلی کی مداخلت اور پاکستان.. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دریائے سوات میں طغیانی سمیت حالیہ بارشوں سے صوبے میں کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟ رپورٹ جاری
    اہم خبریں

    دریائے سوات میں طغیانی سمیت حالیہ بارشوں سے صوبے میں کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟ رپورٹ جاری

    جون 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Rains, alerts, negligence, incompetence, resources and safety measures
    جب ہمیں حکومت ،اداروں یا انتظامیہ کی اہلیت اور وسائل معلوم ہیں تو خود سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی علاوہ شاید کوئی بہترین حکمت عملی کارگر نہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    مون سون بارشوں کے باعث دریائے سوات میں طغیانی، انسانی جانوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان، پی ڈی ایم اے ہائی الرٹ پرحادثات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ،سوات میں سیلابی ریلا سمیت صوبی بھر میں اب تک 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں ۔

    پشاور: صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا سامنا رہا ۔

    سیلاب کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ۔

    جاں بحق افراد میں 4 مرد، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہے، بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث ضلع سوات میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جہاں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ۔

    علاوہ ازیں، متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 6 مکمل طور پر جبکہ 50 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔

    صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر تمام متعلقہ اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ہر لمحہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔

    پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہے، سیلابی خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور چارسدہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال یا سیلاب سے قبل پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

    ریلیف سرگرمیوں کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے مون سون کنٹینجنسی پلان کے تحت صوبے کی ضلعی انتظامیہ کو 136 ٹرکوں پر مشتمل غیر خوراکی امدادی سامان پہلے سے فراہم کر دیا ہے جن میں خیمے، ترپالیں، کچن سیٹ، رضائیاں، تکیے، سلیپنگ بیگز اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیں ۔

    اس کے علاوہ متاثرین کی فوری مدد اور مالی معاونت کے لیے بھی پہلے ہی سے پی ڈی ایم اے نے 45 کروڑ روپے ضلعی انتظامیہ کو ریلیف اور معاوضے کے مد میں جاری کیے ہیں تاکہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے ۔

    خصوصی طور پر ضلع سوات میں سیلابی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر 24 گھنٹے فعال ہے ۔

    عوام کسی بھی ایمرجنسی، معلومات یا شکایت کی صورت میں پی ڈی ایم اے کے ٹول فری نمبر 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔
    یاد رہے یی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو مون سون بارشوں سے متعلق پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمخصوص نشستوں کے فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم اور قانون کی درست تشریح ہوئی، وزیراعظم کا خیر مقدم
    Next Article پاکستان نے نہ پہلے بھارت کی اجارہ داری قبول کی اور نہ آئندہ کبھی کرے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

    مارچ 17, 2026

    نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    مارچ 17, 2026

    حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    مارچ 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

    مارچ 17, 2026

    نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    مارچ 17, 2026

    حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    مارچ 17, 2026

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 17, 2026

    خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    مارچ 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.