Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, دسمبر 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    • کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔
    • نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
    • گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔
    • پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
    • شوبز کی دنیا میں سستی شہرت اور سفارش کبھی کام نہیں آتی۔۔ ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئ
    • زنحیرونہ ۔۔۔ کو کےٹو اور خیبر ٹیلی ویژن پہ جو ریکارڈ توڑ مقبولیت ملی وہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ھے اظہار بوبی۔
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 92 میں سے 70 اراکین وفاقی پولیس کو مطلوب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا،بلکہ جنگیں ختم کرونگا،نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی وکٹری سپیچ
    اہم خبریں

    کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا،بلکہ جنگیں ختم کرونگا،نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی وکٹری سپیچ

    نومبر 6, 2024Updated:نومبر 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    I will not start a new war, but I will end wars, the victory speech of the newly elected US President Trump
    خدا نے کسی مقصد کے لیے میری زندگی بچائی اور وہ مقصد اپنے ملک کو بچانا تھا،ٹرمپ
    Share
    Facebook Twitter Email

    فلوریڈا: دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں  اپنے ووٹرز اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگ کو روکوں گا۔

    فلوریڈا کے اپنے انتخابی ہیڈ کوارٹر میں حامیوں سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم اسے بہتر کریں گے، امریکا کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آج تارخ رقم کی ہے، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    نومنتخب صدر نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے، امریکا کے تمام معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں، اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھوں گا جب تک آپ لوگوں کے خواب پورے نہ کروں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ قانونی طریقے سے امریکا آئیں، امریکا کو محفوظ بنائیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم مضبوط اور طاقتور فوج چاہتے ہیں اور آئیڈل صورتحال ہے کہ ہمیں اسے استعمال کرنے کی ضرورت نہ پڑے، آپ جانتے ہیں کہ اپنے سابقہ 4 سال میں ہماری کوئی جنگ نہیں تھی، سوائے اس کے کہ ہم نے داعش کو شکست دی تھی، ہم نے داعش کو ریکارڈ مدت میں شکست دی، لیکن ہماری کوئی جنگ نہیں تھی۔

    نومنتخب صدر نے کہا کہ مخالفین نے کہا کہ آپ جنگ شروع کروگے، میں نے کہا کہ میں کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگ کو روکوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں نے مجھے کہا کہ خدا نے کسی مقصد کے لیے میری زندگی بچائی اور وہ مقصد اپنے ملک کو بچانا تھا اور امریکا کے وقار کو بحال کرنا تھا اور اب ہم مل کر اس مقصد کو پورا کرنے جا رہے ہیں، ہمارے سامنے موجود ہدف آسان نہیں ہے، لیکن میں اپنی پوری طاقت کو استعمال کروں گا اور دنیا کے سب سے اہم کام کو کرنے کے لیے لڑوں گا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکہ کے صدر منتخب
    Next Article وزیراعظم شہباز شریف کی ٹرمپ کو مبارکباد، مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    دسمبر 17, 2025

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

    دسمبر 16, 2025

    وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے

    دسمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک

    دسمبر 17, 2025

    کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔

    دسمبر 17, 2025

    نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)

    دسمبر 17, 2025

    گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔

    دسمبر 17, 2025

    پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید

    دسمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.