Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مارچ 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکی تجاویز مسترد، ایران نے جنگ بندی کیلئے اپنی 5 شرائط پیش کردیں
    • ایشیا کپ 2022 میں نسیم شاہ کے چھکوں کے بعد افغان شہریوں نے خودکشی کی تھی، رحمان اللہ گرباز کا انکشاف
    • حج 2026 کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
    • پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کیلیے براہ راست فلائٹ آپریشن؛ پہلی پرواز 29 مارچ کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی
    • پشاور: تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں فائرنگ، دو نوجوان قتل، پڑوسی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
    • وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی امن کیلیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں پر تبادلہ خیال
    • وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا
    • خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت
    افغانستان

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت

    ستمبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Identification of another Afghan terrorist killed in the operation of security forces
    گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔۔۔فوٹو فائل
    Share
    Facebook Twitter Email

    گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ہلاک 8 دہشتگردوں میں ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف کئی چھوٹے بڑے کامیاب آپریشنز کرکے ان دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، زندہ بچ جانے والے خارجی افغانستان بھاگ گئے جہاں انہیں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد سےافغان طالبان پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مکمل طور پر  دہشتگردوں  کو سہولت کاری، فنڈنگ اور حمایت فراہم کرتے ہیں۔

    افغان طالبان کے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا ثبوت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار اور ہلاک ہونے والے افغان دہشت گرد ہیں، 26 ستمبر 2024 کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

    ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے، ہلاک افغان  دہشتگرد کی شناخت جلال ولد نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ہلاک دہشت گرد جلال سے برآمد افغان شناختی کارڈ اس کے افغان شہری ہونے کا واضح ثبوت ہے، دوسرے ہلاک  سیف اللہ ولد دین فراز کا تعلق کالعدم دہشتگرد گل بہادر گروپ سے ہے۔

    دہشتگرد  سیف اللہ سے برآمد ہونے والا افغان عبوری حکومت کا جاری کردہ اسلحہ رکھنے کا اجازت نامہ واضح ثبوت ہے کہ ان دہشتگردوں  کو افغانستان میں ہتھیار سمیت مکمل آزادی حاصل تھی۔

    دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں  سے ملنے والے ناقابل تردید شواہد واضح کرتے ہیں کہ افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس طرح کے ناقابل تردید شواہد سامنے آئے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ آئے روز افغان دہشت گردوں کی پاکستان سرزمین پر ہلاکت افغان طالبان اور فتنتہ الخوراج کے مضبوط گٹھ جوڑ کو عیاں کرتی ہے، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو کئی بار مستند شواہد پیش کیے مگر افغان طالبان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فتنتہ الخوارج کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں، افغان طالبان اورفتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارتی باکسر کو شکست،پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    Next Article سوات او صوابی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئیں،گورنر فیصل کریم کنڈی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    امریکی تجاویز مسترد، ایران نے جنگ بندی کیلئے اپنی 5 شرائط پیش کردیں

    مارچ 25, 2026

    حج 2026 کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

    مارچ 25, 2026

    پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کیلیے براہ راست فلائٹ آپریشن؛ پہلی پرواز 29 مارچ کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی

    مارچ 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکی تجاویز مسترد، ایران نے جنگ بندی کیلئے اپنی 5 شرائط پیش کردیں

    مارچ 25, 2026

    ایشیا کپ 2022 میں نسیم شاہ کے چھکوں کے بعد افغان شہریوں نے خودکشی کی تھی، رحمان اللہ گرباز کا انکشاف

    مارچ 25, 2026

    حج 2026 کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

    مارچ 25, 2026

    پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کیلیے براہ راست فلائٹ آپریشن؛ پہلی پرواز 29 مارچ کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی

    مارچ 25, 2026

    پشاور: تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں فائرنگ، دو نوجوان قتل، پڑوسی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    مارچ 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.