Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 1, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور ہائیکورٹ کا ہلاک ملزم ممتاز کی لاش ورثا کے حوالے کرنے کا حکم
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار شہید
    • مصباح الحق قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، انگلینڈ سے کھلاڑیوں کی واپس کے فیصلے پر ناراضی کا ظہار
    • پاکستان 27-2026 کیلئے ایس سی او سربراہ اجلاس کی صدارت سنبھالے گا، وزیراعظم شہبازشریف نے اعلامیے پر دستخط کردیئے
    • استنبول اجلاس، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، معاہدے کو ’’مکہ دفاع اتحاد‘‘ کا نام بھی دے دیا گیا
    • سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا
    • عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی،بڑا فیصلہ جاری
    • سندھ کے 22 سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کی سنگین صورتحال، رپورٹ میں بڑے انکشافات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان کو رہائی نہ ملی تو امریکہ سے پاکستان پر پابندی کیلئے دباو ڈالیں گے ،زلفی بخاری
    اہم خبریں نومبر 16, 2024

    عمران خان کو رہائی نہ ملی تو امریکہ سے پاکستان پر پابندی کیلئے دباو ڈالیں گے ،زلفی بخاری

    Facebook Twitter Email
    If Imran Khan is not released, America will put pressure on Pakistan to ban, Zulfi Bukhari
    ہم امریکی حکومت سے مطالبہ کرینگے کہ وہ پاکستان پر پابندی عائد کریں تاکہ عمران خان کو جیل سے رہا کیا جائے،زلفی بخاری
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی  کے بیانات کو دیکھتے ہوئے  پارٹی کے دیگر رہنما بھی یوٹرن پر یوٹرن لینے  کے ماہر نکلے،ایبسلوٹلی ناٹ کے نام نہاد بیانیہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دیگر رہنماوں کے بعد زلفی بخاری بھی میدان میں آگئے ۔بانی پی ٹی آئی نے جہاں ایک طرف  اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام سب سے پہلے امریکہ پر لگایا اور معمول کے خفیہ دستاویز کو ہوا میں لہراتے ہوئے اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی سازش کا نام دیا وہاں دوسری جانب  اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد بنی گالہ میں امریکی کے اعلیٰ حکام سے نہ صرف ملاقاتیں کرتے رہے بلکہ امریکی پر لگائے گئے الزامات بھی واپس لیتے ہوئے یوٹرن لیا اور پھر اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام سابق آرمی چیف جنرل باجوہ پر لگادیا ۔بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ اس کے بعد بھی گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا رہا اور اس کے بعد الزام سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ وزیرداخلہ محسن نقوی پر لگادیا، اس کے بعد یہی الزام پی ڈی ایم  کی حکومت، پھر شہبازشریف ،اس کے بعد امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی پر بھی یہی الزام لگاتے رہے ۔

    اب جبکہ امریکہ میں صدارتی اانتخابات کا نتائج سامنے آ چکے ہیں اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ امریکی صدر منتخب ہو چکے ہیں ۔ٹرمپ کی کامیابی نے پی ٹی آئی رہنماوں کے اندر ایک جان سی ڈال دی ہے اور وہ امید کر بیٹھے ہیں کہ ٹرمپ کی موجودگی کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل سے ضرور رہا ہونگے۔

    سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کے دست راست زلفی بخاری نے امید  ظاہر کی ہے کہ پاکستانی حکومت  پی ٹی آئی کے احتجاج کا دباو برداشت نہیں کر سکے گی اور یوں اس احتجاج کے باعث عمران خان اڈیالہ جیل سے فوری رہا ہو جائیں گے ۔زلفی بخاری کے مطابق اگر اس احتجاج کے باعث بھی بانی پی ٹی آئی رہا نہ ہوئے تو پھر پاکستان کی حکومت امریکی دباو برداشت نہیں کر سکے گی ۔زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ  پھر بھی ہمارا مذکورہ مطالبہ پورا نہ ہوا تو ہم امریکی حکومت سے مطالبہ کرینگے کہ وہ پاکستان پر پابندی عائد کریں  تاکہ عمران خان کو جیل سے رہا کیا جائے ۔

    سوال یہ ہے کہ ایک طرف بانی  پی ٹی آئی ملک میں قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں  اور دوسری طرف خود نہ صرف قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا ایک موقع ضائع نہیں کرتے بلکہ اب تو حد ہی ہو گئی  کہ پارٹی کو اپنی رہائی کیلئے ایسے ٹاسک دیئے  ہیں جس کے ’’سائیڈ افیکٹس‘‘ سے خود بانی پی ٹی آئی بھی واقف نہیں ۔ وہ خود ایک طرف پاکستان میں امریکی مداخلت کے خلاف ایبسلوٹلی ناٹ کی مہم چلا چکے ہیں بلکہ خود بھی کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ کیا  پاکستان کوئی غلام قوم ہے  جو امریکی مداخلت پر خاموش رہے گی ؟

    اگر عمران خان کو حکومت سے نکال باہر کرنے میں امریکہ کی مداخلت شامل تھی تو پھر دیگر لوگوں پر اس کے الزامات لگانے کا کیا مقصد تھا ؟اگر یہ الزام غلط تھا تو پھر امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات بنانے کے بیان کی وجہ کیا تھی؟اگر خان صاحب قانون اور آئین کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں تو وہ بتائیں کہ آج تک انھوں نے خود کہاں کہا ں او ر کس کس جگہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے ؟رہی بات یہ کہ لوگ ان کے بیانیے میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں تو اس کی وجہ اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کہ اپنے کارکنوں کو انہوں نے غلط بیانی کر کرکے ایسی تربیت کی ہے کہ ان کے کارکنوں کو اب ان کے منہ سے نکلی ہوئی کوئی بھی بات غلط محسوس نہیں ہوتی بلکہ وہ اس ان کے منہ سے نکلے ہوئے ہر لفظ کو حرف آخر سمجھتے ہیں ۔

    پی ٹی آئی کارکنوں کو سیاست کی سمجھ آنے میں ابھی بہت وقت لگے گا  لیکن اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کو خود سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔2014 کے دھرنوں کے بعد جس طرح خان صاحب نے جارحانہ سیاست شروع کر رکھی ہے کیا اس کا ان کو کوئی فائدہ بھی ہوا کہ نہیں ،ماہرین کہتے ہیں کہ ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں رہنے کے بعد بھی خان صاحب میں سیاسی بلوغت اسی جگہ کھڑی نظر آ رہی ہے جہاں 2014 کے دھرنوں میں تھی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر رپورٹ جاری
    Next Article حکومت خود پی ٹی آئی احتجاج کو اپنے اقدامات سے کامیاب بنا دیتی ہے،حافظ نعیم الرحمان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور ہائیکورٹ کا ہلاک ملزم ممتاز کی لاش ورثا کے حوالے کرنے کا حکم

    ستمبر 1, 2026

    مصباح الحق قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، انگلینڈ سے کھلاڑیوں کی واپس کے فیصلے پر ناراضی کا ظہار

    ستمبر 1, 2026

    سی ایس ایس 2026 کا تحریری نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا

    اگست 31, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور ہائیکورٹ کا ہلاک ملزم ممتاز کی لاش ورثا کے حوالے کرنے کا حکم

    ستمبر 1, 2026

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار شہید

    ستمبر 1, 2026

    مصباح الحق قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، انگلینڈ سے کھلاڑیوں کی واپس کے فیصلے پر ناراضی کا ظہار

    ستمبر 1, 2026

    پاکستان 27-2026 کیلئے ایس سی او سربراہ اجلاس کی صدارت سنبھالے گا، وزیراعظم شہبازشریف نے اعلامیے پر دستخط کردیئے

    ستمبر 1, 2026

    استنبول اجلاس، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، معاہدے کو ’’مکہ دفاع اتحاد‘‘ کا نام بھی دے دیا گیا

    اگست 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.