Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مئی 20, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا،صدر مملکت، وزیراعظم
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی بلندیوں پر جائے گا، جنرل ساحر شمشاد مرزا
    • فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانےکیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • پاکستان کی تاریخی فتح: قومی یکجہتی اور عسکری صلاحیت کا ثبوت
    • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری
    • زبان کی ترقی میں محکمہ پولیس کا کردار!
    • بھارت اور فتنۃ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب
    • بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جواب نہیں دو گے تو بولوں گا ، پوچھوں گا، آواز اونچی کروں گا ،نکلوں گا،وزيراعلیٰ گنڈاپور
    اہم خبریں

    جواب نہیں دو گے تو بولوں گا ، پوچھوں گا، آواز اونچی کروں گا ،نکلوں گا،وزيراعلیٰ گنڈاپور

    ستمبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    If you don't answer, I will speak, I will ask, I will raise my voice, I will walk out, Chief Minister Gandapur.
    پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد نہیں جاسکتا تو چیلنج کرتا ہوں کہ آؤمجھے گرفتار کرو، وزیراعلیٰ
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور میں بار کونسلز ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب میں خیبرپخونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا آزادشہری اور  انسان ہوں، آپ کو مجھے جواب دینا پڑے گا، آپ جواب نہیں دیں گے تو میں بولوں گا اور پوچھوں گا، میں آواز اونچی کروں گا اور نکلوں گا۔

    ان کا کہنا تھاکہ ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا اور نہ ہی صوبائی اداروں کو ذاتی انتقام کیلئے استعمال کیا، ہم نفرتیں نہیں پیدا کرنا چاہتے کیونکہ اس کا نقصان ملک کو ہوتا ہے، اپنے حق، انصاف اور حقیقی آزادی کیلیے بات کرنا ترک نہیں کریں گے، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں، اللہ کا جن پر زیادہ کرم ہوتا ہے ان پر زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ  وکلا برادری پر عدل وانصاف کی فراہمی جیسی اہم ترین ذمہ داری عائد ہے، وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں انصاف کا بول بالا ہو، کوئی بھی معاشرہ پرسکون و مطمئن تب ہوتا ہے جب افراد کو حق و انصاف کی فراہمی کا یقین ہو، بد قسمتی سے ہمارا عدالتی نظام افسوسناک حد تک کمزور ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں وکلا برادری کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وکلا حق کا ساتھ دیں، انصاف اور میرٹ کے خلاف کسی کیس کا دفاع نہ کریں، قانون کی حقیقی حکمرانی کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، جزا و سزا کا منصفانہ نظام نہ ہونے کی وجہ سے بار بار آئین شکنی کی گئی، دو قانون، دو نظام اور دو پاکستان نہیں چل سکتے، سب کیلئے ایک جیسا قانون اور ایک نظام ہونا چاہیے۔

    علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ جابرحکمران کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے، اگر میں یہ بات کروں تو پھر کہا جاتا ہے کہ میں لوگوں کو اکسا رہا ہوں، آج بھی صوبے کے اندر چیلنجز ہیں، ان لوگوں کے غلط اقدامات کی وجہ سے مجھے چیلنجز کا سامنا ہے، پولیس اور پختون کلچر کو کس نے تباہ کیا، بہترین پولیس سے حکمرانوں نے ایسے کام کرائے جو وہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ صحافی ہمارے بھائی ہیں، میری کردار کشی پر کچھ بھی بولے تو خیر ہے، جب میں کہتا ہوں کہ کچھ لوگ آئین کی بالادستی، کرپشن پر بات نہیں کرتے پھر میرے پیچھے شروع ہوجاتے ہیں، اگر میں نشاندہی نہیں کروں گا تو اصلاح کیسے ہوگی، اگر آپ میری نشاندہی نہیں کریں گے تو میری اصلاح کیسے ہوگی۔

    ان کا کہنا تھاکہ جس سپرٹنڈنٹ جیل نے گرفتار شخص کو رات کو کسی کے حوالے کیا تو جواب دیناہوگا، سپرٹنڈنٹ کو نام لینا پڑےگا اور طوطے کی طرح اگلواؤں گا اور نام لینا پڑے گا، اگرتماراسوفٹ ویئروہاں سےاپ ڈیٹ ہوسکتا ہے تو تماراسوفٹ ویئریہاں بھی اپ ڈیٹ ہوسکتا ہے۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ کوئی شرم، حیا اور لحاظ کچھ بھی نہیں بچا، جتنا ظرف اور جتنا کچھ میں نے دل میں رکھاہوا ہے حلفیہ کہتا ہوں وہ بانی پی ٹی آئی کوبھی نہیں بتایا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ بانی پی ٹی آئی کے دل میں نفرت پیدا ہو، میں نے اپنی بیوی اور بچوں کو بھی نہیں بتایا تاکہ نفرت پیدا نہ ہو ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ کام شروع کررہے ہیں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد نہیں جاسکتا تو چیلنج کرتا ہوں کہ آؤمجھے گرفتار کرو۔

    ان کا کہنا تھاکہ میں کہہ رہا ہوں کہ افغانستان کے پاس مجھے وفد بھیجنے دو وہ ہمارے پڑوسی ہیں، پرواہ ہی نہیں ہے میرا خون بہہ رہا ہے میں کب تک برداشت کروں گا؟ میں اعلان کرتا ہوں کہ خود افغانستان سے بات کروں گا اپنی پالیسیاں اپنے گھر میں رکھو، میں بحیثیت صوبہ افغانستان سے بات کروں گا، وفد بھیجوں گا، افغانستان کے ساتھ بیٹھ کر بات کروں گا اور مسئلہ حل کروں گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مشعال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹادیا گیا
    Next Article بنوں میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا،صدر مملکت، وزیراعظم

    مئی 20, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی بلندیوں پر جائے گا، جنرل ساحر شمشاد مرزا

    مئی 20, 2025

    فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانےکیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مئی 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا،صدر مملکت، وزیراعظم

    مئی 20, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی بلندیوں پر جائے گا، جنرل ساحر شمشاد مرزا

    مئی 20, 2025

    فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانےکیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    مئی 20, 2025

    پاکستان کی تاریخی فتح: قومی یکجہتی اور عسکری صلاحیت کا ثبوت

    مئی 20, 2025

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

    مئی 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.