خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں آٹھ روز سے جاری لڑائی رک گئی ہے اور جنگ بندی پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
. اس سلسلے میں ڈی سی کمپاؤنڈ میں اہلسنت کے چھ قبائل کے رہنماؤں کا جرگہ ہوا جس میں جنگ بندی پر تمام فریقین نے اتفاق کیا ۔
اس موقع پر کوہاٹ ڈویژن کے کمشنر سید معتصم بااللہ، سول، پولیس اور ایف سی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے،جرگے میں اہلسنت رہنماؤں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب شیعہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔ اس کے بعد پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے جنگ بندی پر عمل کرنے کے لیے باقاعدہ اپنا کام شروع کر دیا۔
سیکورٹی اہلکار دونوں گروپوں کے مورچہ زن مسلح افراد کو مورچوں سے نکال کر مورچوں کو اپنے قبضے میں لے رہے ہیں۔
ابھی تک یہ عمل لائر اور اپر کرم میں جاری ہے اور ممکن ہے کہ آج کئی روز بعد علاقے کے لوگ سکون کی نیند سو سکیں ۔
کرم تنازعہ کے سات دنوں کے دوران دونوں اطراف سے 46 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوئے۔