Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان کو یوکرین کے صدر کيساتھ ٹرمپ کے رویے سے سبق سیکھنا چاہیے، امير مقام
    قومی خبریں مارچ 2, 2025

    عمران خان کو یوکرین کے صدر کيساتھ ٹرمپ کے رویے سے سبق سیکھنا چاہیے، امير مقام

    Facebook Twitter Email
    Imran Khan should learn from Trump's behavior with Ukrainian President, Federal Minister
    اپوزیشن کو سول ملٹری الائنس ہضم نہیں ہو رہا اور وہ اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہی ہے،وفاقی وزیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    سوات : وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم ليګ ن کے صوبائي صدر  انجینئر امیر مقام نے اسلام پور میں نادرا رجسٹریشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کرليا ۔

    اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقي وزير امير مقام نے کہا کہ عمران نیازی کو ٹرمپ کے یوکرین کے صدر کے ساتھ رویے سے سبق سیکھنا چاہیے، ان کے تحریر کردہ خطوط کا کوئی مستقبل نہیں، کیونکہ ان کا مقدر صرف ردی کی ٹوکری ہے ۔
    انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی بحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ مہنگائی میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بحالی اس کا واضح ثبوت ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، جس کے نتائج جلد مزید نمایاں ہوں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی خدمت میں مصروف ہیں، پنجاب میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سوشل ویلفیئر کے منصوبے برق رفتاری سے مکمل کیے جا رہے ہیں، جس سے عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے ۔

    امير مقام نے کہا که قائد نواز شریف کا وژن پاکستان کو ترقی کی راہ پر واپس لانا ہے، اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت اسی وژن کے تحت کام کر رہی ہے۔ نواز شریف نے ہمیشہ عوامی خدمت، معاشی ترقی اور ملکی استحکام کو ترجیح دی، اور آج ان کے وژن کے مطابق ملک کو دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا گیا ہے ۔

    انہوں نے اپوزیشن کے حالیہ اتحادوں کو ذاتی مفادات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام ان کے اصل عزائم سے بخوبی واقف ہیں، یہ اتحاد کسی پائیدار مقصد کے لیے نہیں بلکہ محض ذاتی مفادات کے حصول کے لیے بن رہے ہیں۔ اگر اتحاد بنانا ہے تو ملک میں دہشت گردی، معاشی استحکام، اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بنایا جائے ۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو سول ملٹری الائنس ہضم نہیں ہو رہا اور وہ اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہی ہے۔، اگلے عام انتخابات 2029 میں ہی ہوں گے، اپوزیشن کو انتظار کرنا ہوگا ۔

    انہوں نے خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس صوبے کے عوام کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں، یہ محض اقتدار کے حصول میں مصروف ہیں۔ پہلے اسلام آباد پر قبضے کے خواب دیکھ رہے تھے، اب وزارتوں کے لیے سرگرداں ہیں، مگر خیبرپختونخوا کے عوام کی کوئی پرواہ نہیں ۔

    انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کی حقیقت جان چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی مقبولیت کا گراف تیزی سے گر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کر دیا ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام اب ان کی حقیقت جان چکے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleطورخم سرحدی گزرگاہ کی بندش، تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت پر اثرات
    Next Article چیمپئنز ٹرافی،نیوزی لینڈکو شکست، بھارت کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

    اکتوبر 14, 2026

    پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی

    اکتوبر 14, 2026

    سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف

    اکتوبر 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.