بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کے بعد مختلف علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی جبکہ زیارت، چمن، کوژک ٹاپ، کان مہترزئی اور بولان میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، مسلم باغ، قلعہ سیف اللّٰہ اور بولان طوفان سے متاثر ہیں جہاں شدید بارشیں ہوئیں۔
فروری کے اختتام پر ٹھنڈی ہواؤں، بارش اور برفباری نے سردی بڑھا دی ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور شوال میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ میران شاہ، میر علی، غلام خان اور دتہ خیل کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔