دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستان ے 242 رنز کا ہدف بھارت نے 43 ویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا ،ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار اننگز کھیلی اور 10 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور میچ جیتنے کیلئے بھارت کو 242 رنز کا ہدف دیا تھا ، قومی ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز پر آوٹ ہو گئی ،قومی ٹیم کی جانب سے سعود شکیل نے سب سے زیادہ 62 رنزبنائے،محمد رضوان 46 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ نے 38، بابر اعظم 23، طیب طاہر 4 اور سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3، ہاردک پانڈیا نے 2، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل اور ہرشیت رانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ، پھارت نے مقررہ ہدف 43 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی پورا کرکے کامیابی حاصل کی اور پاکستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ۔
بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ ویرات کوہلی نے شاندار سنچری سکور کی اور ناقابل شکست 100 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں میں اہم کردار ادا کیا ،شریاس ایلئر 56،شبمن گِل 46 اور کپتان روہت شرما نے 20 رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، خوشدل شاہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ، شاندار 100رنز ناٹ آوٹ پر ویرات کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔