Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رداعمران اور مشی خان کے مارننگ شوز ملک بھر کی خواتین کا اول انتخاب بن چکے ہیں۔۔۔
    • میرے والد کبھی بھی میرے گھر میں آکر نہیں ٹھہرتے تھے۔ ۔۔ تزیئن حسین۔
    • نوجوان نسل میں پاکستانیت اور انسانیت کا احساس اور اھمیت پیدا کرنیوالا توجہ طلب پروگرام( دین فطرت)
    • خیبر ٹیلیویژن کو اکیڈمی کا درجہ حاصل ھے موسیقی اور ڈرامہ کو نئی جدت میں پیش کیا۔۔ افسر افغان۔۔۔
    • صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔
    • ناصر علی سید کی عمدہ کاوش( خیال خاطر احباب) کی رسم پزیرائ 15 نومبر کو کی جارھی ھے۔۔۔
    • خیبر پختونخواہ کے ادبی حلقوں کو خیبرٹی وی نے ھمیشہ یاد رکھا۔۔
    • شینو مینو شو ۔ کی واپسی ناظرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 5 بھارتی طیارے اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی
    اہم خبریں

    5 بھارتی طیارے اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

    مئی 7, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بلااشتعال اور بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور اور دندان شکن جواب دیا ہے۔ پاک فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے اور دشمن کا ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارت کے تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 طیارے تباہ کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی طیارے محفوظ رہے اور جوابی کارروائی میں پاکستان کو برتری حاصل ہوئی۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور بھارتی رافیل طیارہ ایوانتی پورہ کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل دور گرایا گیا۔ اس کے علاوہ پاک فوج نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی نشانے پر لے کر تباہ کیا۔

    بھارتی میڈیا نے بھی تین جنگی طیاروں کی تباہی کی تصدیق کردی ہے۔ اس کے بعد بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، جسے عالمی سطح پر پسپائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیاروں اور ایک ڈرون کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی افواج نے دشمن کی چیک پوسٹیں بھی تباہ کیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی میڈیا بھی شکست خوردہ نظر آ رہا ہے اور سفید جھنڈا ان کی شکست کا اعلان ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رات گئے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے پاکستان پر 24 حملے کیے جن کے نتیجے میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔ احمد پور شرقیہ میں 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جن میں ایک معصوم بچی بھی شامل تھی۔ مظفرآباد، باغ، کوٹلی، احمدپور شرقیہ اور مریدکے بھی بھارتی حملوں کا نشانہ بنے۔

    بھارتی حملوں میں مساجد، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ مظفرآباد میں مسجد بلال، کوٹلی میں مسجد عباس اور مریدکے کی ایک مسجد کو نقصان پہنچا۔ سیالکوٹ کے گاؤں کوٹلی لوہاراں میں ایک گولہ گرا، جبکہ شکر گڑھ کی ایک ڈسپنسری بھی تباہ ہوگئی۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا، جبکہ سیالکوٹ، نارووال اور ظفروال کے مختلف علاقوں میں 3 بھارتی ڈرون بھی مار گرائے گئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے متعلق مکمل آگاہ کردیا ہے۔ ان کے مطابق بھارت نے اپنی حدود سے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کو نشانہ بنایا، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کو جواز بنا کر کی جانے والی کارروائی نے دو ایٹمی طاقتوں کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا اور جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کا الزام بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر لگا دیا۔ اسی بہانے بھارت نے 1960 میں طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کو بھی یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا، جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت کا پاکستان پربزدلانہ حملہ، پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مارگرادیئے، بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا
    Next Article خیبرنیوز: سرحدوں پر جارحیت کے دوران پل پل کی رپورٹنگ کا شاندار مظاہرہ
    Web Desk

    Related Posts

    پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار خیبر پختونخوا کے امن کے ذمے دار، ضرورت پڑنے پر دیگر ادارے طلب کئے جائیں گے،امن جرگے کا اعلامیہ

    نومبر 12, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی دوتہائی اکثریت سے منظور

    نومبر 12, 2025

    افغانستان کے تاجر پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستوں کو اپنائیں، نائب وزیراعظم ملا برادر

    نومبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رداعمران اور مشی خان کے مارننگ شوز ملک بھر کی خواتین کا اول انتخاب بن چکے ہیں۔۔۔

    نومبر 15, 2025

    میرے والد کبھی بھی میرے گھر میں آکر نہیں ٹھہرتے تھے۔ ۔۔ تزیئن حسین۔

    نومبر 15, 2025

    نوجوان نسل میں پاکستانیت اور انسانیت کا احساس اور اھمیت پیدا کرنیوالا توجہ طلب پروگرام( دین فطرت)

    نومبر 15, 2025

    خیبر ٹیلیویژن کو اکیڈمی کا درجہ حاصل ھے موسیقی اور ڈرامہ کو نئی جدت میں پیش کیا۔۔ افسر افغان۔۔۔

    نومبر 15, 2025

    صدقے تھیوا فیم سہیل اصغر کو دنیا سے رخصت ھوئے آج چار سال ھوگئے۔۔۔

    نومبر 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.