دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پوسٹ کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ ایچ ای ایم ڈی توحید حسین سے تفصیلی ملاقات کی ۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ڈھاکہ میں ہوئیں جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلا دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد حسن توحید بھی شریک ہوئے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش نے سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کے معاہدہ پر دستخط کیے ۔
انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور بنگلا دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹیجک سٹڈیز کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے، ایسوسی اینڈ پریس آف پاکستان اور بنگلا دیش سنگباد سنگستھا کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے ۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جن میں اعلیٰ سطح کے دورے، تجارتی و اقتصادی تعاون، عوامی روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم اور استعداد کار میں اضافے کے منصوبے اور انسانی ہمدردی سے متعلق امور شامل تھے ۔