Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل  اپنے نام کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہد ف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا لیکن منرو 26 رنز کے مجموعے پر 17 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی گیند کا نشانہ بنے اور افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ، ان کے بعد آغا سلمان 10 رنز پر خوشدل شاہ کی گیند کا نشانہ بنے اور پولین لوٹ گئے ۔کپتان شاداب خان صرف 4 رنز پر افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہو ئے ۔اوپنر مارٹن گپٹل نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور رن آوٹ ہو گئے جس سے ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ۔

مارٹن گپٹل کے بعد اعظم خان نے وکٹ سنبھالی اور 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور اسامہ میر کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔یہ ایسا موقع تھا جہاں اسلام آباد کو اعظم خان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے ۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، محمد افتخار نے ڈولتی ہوئی ٹیم کو سنبھالا دیا اور قابل دفاع ہدف دینے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ، اوہ20 گیندوں پر 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست دہے ۔

ملتان کی جانب سے یاسر خان اور محمد رضوان نے میدان میں اتر کر کھیل کاآغاز کیا لیکن اوپنر یاسر خان محض 6 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر ملز کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ، ان کے بعد ڈیوڈ ویلی بھی عماد وسیم کی گیند کا نشانہ بنے اور 6 رنز پر بولڈ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ ان کے بعد اگلی وکٹ جانسن چارلز کی گری جو کہ 4 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ کپتان محمد رضوان بھی صرف 26 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔

ملتان سلطانز کے عثمان خان شاندار انداز میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے کہ 57 رنز کے مجموعے پر وہ شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے 5 جبکہ شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.