ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
جنازے کے شرکا نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
حماس کے سربراه اسماعیل ہنیہ کو جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحه میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مسلمہ اُمہ میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی ۔
فلسطین اور لبنان سمیت کئی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
جمعرات, جنوری 16, 2025
بریکنگ نیوز
- گلوبل رسک رپورٹ 2025, پاکستان کی مثبت کارکردگی نمایاں
- عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی
- خیبر پختونخوا میں پاکستان کا پہلا کلائمیٹ اینڈ ہیلتھ ایڈاپٹیشن پلان لانچ کردیا گیا
- چھوٹے کاروبار کےلیے قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت
- ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ 2025 جاری, پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف
- اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا
- خیبرٹی وی کے میگا شو (ٹنگ ٹکور) میں معروف رباب نواز امجد ملنگ کی شمولیت
- پشتو فلم انڈسٹری کو زندہ رکھنے کیلئے حکومت کی سرپرستی ضروری ھے، شاہد خان