Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بختاور قیوم اور احمد شیر کا سوشل جنکشن دیکھئے ڈیجیٹل کی دنیا میں کےٹو اسلام آباد سے براہ راست۔۔۔۔
    • سیاسی سماجی اور خیبرپختونخواہ کے اصل حالات حاضرہ کی مستند اور حقیقی صورتحال کا مرکز خیبر نیوز پشاورکا( Cross Talk )
    • شینومینوشو۔۔میں زکی الرحمان اور جمشید کا زبردست ٹاکرا۔۔
    • پشتو ڈراموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کرنیوالی یاسمین جعفر ی آج کسی کو یاد بھی نہیں ۔۔۔۔۔
    • لکی مروت میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ الرٹ
    • کوہاٹ کے مرکزی بازار میں افغان مہاجرین کی غیر قانونی دکانیں سیل
    • کراچی: گل پلازہ آتشزدگی، 48 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل، 86 افراد تاحال لاپتہ، آپریشن جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » استنبول مذاکرات، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض معاملات پر پیشرفت
    افغانستان

    استنبول مذاکرات، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض معاملات پر پیشرفت

    اکتوبر 27, 2025Updated:اکتوبر 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Istanbul talks, progress on some issues including extension of ceasefire between Pakistan and Afghanistan and exchange of prisoners
    ہفتے کو 9 گھنٹے اور اتوار کو 13 گھنٹے سے زائد دورانیے کے مذاکرات ہوئے تھے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ترک دارالحکومت استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات تیسرے روز بھی جاری رہے، بات چیت میں کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوئی تاہم بات چیت پر گہری نظر راکھنے والے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، دونوں فریق نے ایک دوسرے کو تجاویز پیش کی ہیں لیکن چھوٹے مسائل پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں، دوسری جانب طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے مثبت نتائج حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔

    استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات تیسرے روز بھی جاری رہے، دونوں فریق نے ایک دوسرے کو تجاویز پیش کی ہیں، مذاکرات میں کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوئی ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں پناہ دی جائے گی ۔

    وفد کابل پر زور دے رہا ہے کہ وہ افغانستان کے اندر دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں جنگ بندی میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے سمیت بعض امور پر پیش رفت ہوئی ہے، دونوں فریق نے ایک دوسرے کو تجاویز پیش کی ہیں لیکن چھوٹے مسائل پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں ۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے افغانستان کی عبوری حکومت پر واضح کیا کہ طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی پاکستان کے لیے کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہے ۔

    طالبان وفد پر واضح کیا گیا کہ ان کا ایجنڈا پاکستان اور خطے کے مفادات کے خلاف ہے، دوسری جانب افغان میڈیا نے طالبان ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران طالبان نے خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان کی فضائی اور زمینی سرحدوں کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستانی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ۔

    دوسری جانب طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے مثبت نتائج حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مذاکرات کے تیسرے دن کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیے جانے کی بھی توقع ہے ۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہفتے کو 9 گھنٹے اور اتوار کو 13 گھنٹے سے زائد دورانیے کے مذاکرات ہوئے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرٹی وی کے لاکھوں ناطرین کیلئے خوشخبری۔ شینو مینو شو ۔۔۔ سیزن 3۔۔
    Next Article فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ الرٹ

    جنوری 22, 2026

    کراچی: گل پلازہ آتشزدگی، 48 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل، 86 افراد تاحال لاپتہ، آپریشن جاری

    جنوری 22, 2026

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

    جنوری 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بختاور قیوم اور احمد شیر کا سوشل جنکشن دیکھئے ڈیجیٹل کی دنیا میں کےٹو اسلام آباد سے براہ راست۔۔۔۔

    جنوری 22, 2026

    سیاسی سماجی اور خیبرپختونخواہ کے اصل حالات حاضرہ کی مستند اور حقیقی صورتحال کا مرکز خیبر نیوز پشاورکا( Cross Talk )

    جنوری 22, 2026

    شینومینوشو۔۔میں زکی الرحمان اور جمشید کا زبردست ٹاکرا۔۔

    جنوری 22, 2026

    پشتو ڈراموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کرنیوالی یاسمین جعفر ی آج کسی کو یاد بھی نہیں ۔۔۔۔۔

    جنوری 22, 2026

    لکی مروت میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    جنوری 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.