Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج
    • بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے
    • خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ
    • وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی
    • کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی
    • سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
    • بھارتی سیاسی قیادت کو شکست کے بعد سیز فائر ہضم نہیں ہو رہی،اسحاق ڈار
    • پاکستان اور روس نے کراچی میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گلگت بلتستان میں سپریم اپیلٹ عدالت 10 سال سے غیر فعال ہونے کا انکشاف،کیا حکومتوں کو بتانا پڑیگا کہ کیا کرنا ہے،سپریم کورٹ
    اہم خبریں

    گلگت بلتستان میں سپریم اپیلٹ عدالت 10 سال سے غیر فعال ہونے کا انکشاف،کیا حکومتوں کو بتانا پڑیگا کہ کیا کرنا ہے،سپریم کورٹ

    مارچ 17, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    It has been revealed that the Supreme Appellate Court in Gilgit-Baltistan has been inactive for 10 years
    گلگت بلتستان کس قانون کے تحت چل رہا ہے ؟ جسٹس جمال خان مندوخیل کے ریمارکس
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ججز کی تقرریوں سے متعلق مقدمے کی مشروط واپسی پر وفاقی حکومت کا موقف طلب کر لیا، عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی مقدمے کی مشروط واپسی کی درخواست پر آئندہ سماعت پر اپنا موقف بتائیں ۔

    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ،وکیل مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ مجھے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے مقدمہ میں وکیل کیا گیا ہے، اب مجھے کہا گیا کہ میری خدمات انہیں نہیں چاہئیں، اب ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان پیش ہوں گے ۔

    مخدوم علی خان نے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت نے مقدمہ واپس لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ گلگت بلتستان حکومت صرف درخواست واپس نہیں چاہتی، گلگت بلتستان حکومت چاہتی ہے وزیراعلیٰ کی مشاورت لازمی قرار دی جائے ۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی مشاورت لازمی ہونے کو وفاقی حکومت تسلیم نہیں کرتی، جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کس قانون کے تحت چل رہا ہے ؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت کو بتایا کہ2018 کے آرڈر کے تحت تمام معاملات چلائے جا رہے ہیں، قانون گورنر سے مشاورت کا کہتا ہے ۔

    جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ دونوں حکومتیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں، کیا حکومتوں کو بھی بتانا پڑے گا کیا کرنا ہے، وکیل گلگت بلتستان بار نے عدالت کو بتایا کہ گلگت بلتستان میں وکلا 5 ماہ سے ہڑتال ہر ہیں، سپریم اپیلٹ عدالت 10 سال سے غیر فعال ہے ،بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان اور افغانستان کا مستقل فائربندی اور طورخم باڈر آمدورفت کیلئے کھولنے پر اتفاق
    Next Article وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا کوئی اعلان نہیں کیا، وزارت خزانہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025

    وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی

    جولائی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج

    جولائی 12, 2025

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025

    وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی

    جولائی 12, 2025

    کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    جولائی 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.